اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30جون 2016ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی،نئی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن جہانگیر ترین نے سب سے زیادہ 5کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 426 روپے جبکہ سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے سب سے کم ٹیکس 4451 روپے ٹیکس ادا کیا،وزیراعظم نواز شریف نے 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ،عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 46لاکھ 17ہزار 328 روپے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 95لاکھ 31ہزار60روپے ٹیکس ادا کیا،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے 4لاکھ 92 ہزار 201 روپے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34 ہزار 941 ،شیح رشید نے 5لاکھ 5ہزار966 ،مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 101، حمزہ شہباز شریف نے 70لاکھ 38ہزار 777 ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک لاکھ 4 ہزار 853، سینٹر تاج محمد آ فرید ی نے 3کر وڑ52لاکھ84 ہزار 413،روزی خان کاکڑ نے 4 کروڑ 92 لاکھ 23 ہزار 783 ،سینیٹر طلحہ محمود نے 3کرو ڑ24لاکھ95ہزار2سو 68روپے ٹیکس ادا کیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آ ر ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں ٹیکس ڈائریکٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اب اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،گزشتہ 4سال میں ٹیکس محصولات میں 63 فیصد اضا فہ ہواہے،پاکستان دنیا میں چو تھا بڑا ملک ہے جو پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر رہا ہے۔ٹیکس ڈائریکٹری میں 1010ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات مو جو د ہیں۔گزشتہ سال 996ارکان نے ٹیکس گوشواروں کی معلومات فراہم کیں تھیں۔انہوں نے کہاہے کہ جن ارکان نے ابھی تک ٹیکس کے حوالے سے معلومات نہیں فراہم کی ان کو ایک ماہ اضافی مہلت دی گئی ہے۔علاوہ ازیںراجا ظفر الحق نے ایک لاکھ 34 ہزار ،شاہد خاقان عباسی نے 26لاکھ 59ہزار 183،پی ٹی آئی کے اسد عمر نے 63لاکھ68 ہزار ،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے 11لاکھ 92ہزار 68،مر تضیٰ جاوید عباسی نے 11لاکھ16ہزار45، احسن اقبال نے 82404، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے39لاکھ 83 ہزار 491 ، وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے8لاکھ 31ہزار 986، ڈاکٹر فارق ستار نے 39 ہزار 758 اور آ فتاب شیر پائو نے 17لاکھ97ہزار 16 روپے ٹیکس ادا کیا۔