میرپورخاص(نمائندہ جسارت)نجی دوا ساز کمپنی کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مقامی اسپتال میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے موقع پر فیصل آرائیں اور کامران قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے اور میرپورخاص میں بھی اسی دن کی مناسبت سے مقامی اسپتال میں ڈاکٹر عبد القادر خان اور انکی ٹیم کی جانب سے لوگوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ سے آگاہی کے لیے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آنے والے افراد کی مفت ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور انہیں اس سے احتیاط کرنے کی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا ہے**انجمن تاجران اسٹیشن روڈ نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر، اور چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ پوسٹ آفس چوک کے قریب اسٹیشن روڈ پر ایک سوکھا ہوا درخت بجلی کے پول پر گر رہا ہے اور یہ کسی بھی وقت گرجائے گا جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا خطرہ ہے اسے فوری طور پر ہٹایاجائے۔ یہ بات انجمن تاجران اسٹیشن روڈ کے صدر عبدالسلام شیخ اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ اس بجلی کے پول پر بجلی کا ٹرانسفارمر بھی نصب ہے پول اور بجلی کی تاروں پردرخت گرنے سے نہ صرف حیسکو کو نقصان ہوگا بلکہ اس روڈ پر تمام دکانیں الیکٹرونکس کے سامان کی ہیں اور دکانداروں کو بھی بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔