عدالت کے فیصلے سے پاکستان میں جمہوریت آگے بڑھے گی

90

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ سراج الحق یا جماعت اسلامی کی نواز شریف فیملی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں لیکن سراج الحق نے جس کرپشن کیخلاف جدوجہد کا آغاز کیا ہے اس میں پہلی کامیابی ہوگئی۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے ثابت ہوا ہے کہ طاقتور لوگ بھی قانون سے بالاتر نہیں ہیں، جیسے جیسے کیس چلتا رہا، ویسے ویسے یہ لوگ بے نقاب ہوتے رہے۔ شریف فیملی اپنے بچوں کے ذرائع آمدن نہیں بتاسکی۔ عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے سے پاکستان میں جمہوریت آگے بڑھے گی، پاکستان کو اب سیاسی طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ شاید ہی پاکستان میں کسی کو اتنا فیئر ٹرائل ملا ہو، عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے کے بعد حکمرانوں کو جرأت نہیں ہوگی کہ قومی دولت چوری کریں۔ وقت آگیا ہے شوگر مافیا، ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا کا احتساب کیا جائے، امید تھی کہ فیصلہ نواز شریف کیخلاف آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپر میں آئے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔