لاہور (جسارت نیوز )پنجاب لان ٹینس ایسویسی ایشن کے زیراہتمام پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رشید ملک کے مطابق مینز سنگل کا مین میچ پاکستان ٹیلی ویژن لائیو نشر کرے گا ۔
فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین انگلش بسکٹ خاور بٹ اور ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ پنجاب ذوالفقار گھمن ہوں گے۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے ممبرز اور ٹینس کھیلنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔ رشید ملک کے مطابق زندہ دلا ن لاہور کو ٹینس کے بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ کئی دن سے یہاں ٹینس کے بہترین میچز کھیلے ہیں۔