کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر سرفراز احمد کو بی ایم ڈبلیو کار کا تحفہ

226

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی میں فتح پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کے تحت جے ایس بینک کے تعاون سے بیش قیمت کار پیش کی گئی۔بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کے تحت جے ایس بینک کے تعاون سے بیش قیمت کار ملنے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کاوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا، اس حوالے سے کسی دباؤ کا شکار نہیں، امید ہے کہ پرفارمنس اچھی رہے گی۔سرفراز نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔
تاہم جمعہ کو برطانوی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ ملنے کی توقع ہے جس کے اگلے روز انگلینڈ روانہ ہوجاؤں گا۔