کیا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے صادق و امین ہیں؟ عاصمہ جہانگیر

154

اسلام آباد (آن لائن)ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے جہاں پر عدالت عظمیٰ نے بذات خود بغیر ٹرائیل یا الیکشن ٹربیونل کے وزیراعظم کو نا اہل قرار دے دیا،نواز شریف کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑے ہونے پر عبرتناک سلوک کیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے وزیرااعظم کو نا اہل یو اے ای اقامہ پر کیاہے، عدالت عظمیٰ کے بنچ کے پاس184-3اصل اختیارات ہیں جنہیں تیر دھارے کی طرح استعمال کیا گیا ہے۔ آئین کے اندر10A قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی بات کرتا ہے، نواز شریف کو قانونی تقاضوں کے تحت آئین کا آرٹیکل 10Aملنا چاہیے تھا۔کرپشن اور احتساب کا معاملہ ہوتا تو عدالت عظمیٰ پہلے نیب کو ریفرنس بھیجتا پھر نا اہل کرتے آپ نے تو پہلے نا اہل کر دیا ہے پھر احتساب کے لیے ریفرنس نیب کو بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک پارلیمنٹ کے ممبر کا صادق و امین ہونا زیادہ ضروری ہے یا ایک جج کا۔ ججز کی قابلیت تو پاناما کیس کے فیصلہ سے نظر آ گئی ۔ پاناماکیس کی سماعت کرنے والے5 ججز میں سے 4ججز پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف لے چکے ہیں کیا یہ4 ججز صادق اور امین ہیں۔