فیصلہ آتے ہی لاہور کی مارکیٹوں میں جزوی شٹر ڈاؤن

219

لاہور(نمائندہ جسارت) پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کی مارکیٹوں میں جزوی شٹر ڈاؤن کر دیا گیا ،جن میں بعض مارکیٹ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلیت کیخلاف احتجاجاً بند کی گئیں جبکہ بعض کو پولیس نے لیگی کارکنوں کے متوقع احتجاج کے پیش نظربند کروا یا۔ شہر کی بڑی مارکیٹیں مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن مارکیٹ، اردو بازار سمیت دیگر مارکیٹیں کھلی رہیں اور ان میں معمول کے مطابق کاروبار جاری رہا۔