آلودہ پانی کی فراہمی شہریوں کے قتل عام کے مترادف ہے ،علامہ عون نقوی

147

کراچی( پ ر) شیعہ علما و ذاکرین اور خطبا کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا محمد عون نقوی نے کی اجلاس میں مولانا عمران عباس ،مولانا خلیل احمد ،علامہ نجف علی عابدی، مولانا وقار حسین ،علامہ شبیر رضوی،علامہ زوہیب علی کریمی،علامہ عمران مہدی،علامہ اعجاز حسین بہشتی ،حکیم محمد احمد ،سردار حسن نقوی،مصطفی حیدر ،نور محمد سولنگی ،سید لخت حسنین زیدی،اقبال حیدر اموں اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ کراچی کے عوام کو واٹر بورڈ کی طرف سے آلودہ پانی کی فراہمی قتل عام کے مترادف ہے ،لہٰذا چیف جسٹس آف پاکستان ازخود نوٹس لے کر واٹر بورڈ کے ذمے داران کو ہتھکڑیاں لگائیں اور سخت سے سخت سزا دلوائیں، علما نے کہا کہ فضلہ ملا پانی نہ صرف شرعی طور پر حرام ہے بلکہ انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک اور مضر صحت بھی ہے ،لہٰذا فوری طور پر سخت ایکشن لے کر نا اہل عملے کو سزا دی جائے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔
علامہ عون نقوی