فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ’’یومِ دفاعِ مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا گیا عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان میں نئی صبح کاآغازہوگیا،عمران اسماعیل

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیئرمین عمران خان نے ایک طاقتور خاندان کو اپنی سیاسی جدوجہد سے گھر بھیج دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج سے شروع ہونے والا احتساب دیگر سیاسی مگر مچھوں کو بھی بہت جلد پابند سلاسل کردیں گے۔ پاکستانی قوم اب مزید کسی کرپٹ لٹیرے اور کمیشن خور سیاست دان کو برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارکنان کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے براستہ شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے سی ویو کلفٹن پر اختتام پزیر ہوئی جس میں پارٹی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکانے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیے اور گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور ریلی کے اختتام پر زبرست آتش بازی کی گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، عزیز اللہ خان آفریدی ، منصور شیخ ، سبحان علی ساحل، دوا خان صابر، سردار عزیز، دیوان سچل، سیف الرحمن، سرور راجپوت، ڈاکٹر سنجے، شجاعت ایڈووکیٹ، منور قریشی ، ارم بٹ، عبداللہ جان، حق نواز، سرتاج خٹک ، شہناز مروت ، معراج شاہ ، رضوان خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
عمران اسماعیل