سرکنڈ ، الخدمت کا مفت طبی کیمپ ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ ، ادویات تقسیم

268
سکرنڈ (رپورٹ: کنور ظفر عبدالحئی) الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ہیپاٹائٹس اسکریننگ و ویکسینیشن کے علاوہ ماہرہ امراض جلد و میڈیکل ڈاکٹر نے مفت مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات دیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ نے الخدمت ہیلپ سکرنڈ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کنور راشد مکرم نے کیا۔ کیمپ میں جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر منصور احمد قریشی نے تقریبا 327 جبکہ میڈیکل او پی ڈی میں ڈاکٹر شفیق الرحمن منگیو نے 270 مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ دریں اثنا ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے چیف منسٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام، راحیلہ لیب اور گیٹس فارما کے تعاون سے 380 افراد کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ اور 450 افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ ہیپاٹائٹس کے حوالے سے رکھے گئے۔ سیمینار سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے امیر ضلع کنور راشد مکرم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل الخدمت کی جانب سے کئی گاؤں میں ہیپاٹائٹس ویکسینیشن و اسکریننگ کرچکے ہیں۔ تعلقہ اسپتال سکرنڈ میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر منصور احمد قریشی نے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ ہمیشہ نئی سرنج استعمال کریں، خون کا انتقال بغیر ٹیسٹ نہ کرائیں۔ اس موقع پر الخدمت سکرنڈ کے صدر سید عقیل اقبال، عاشق حسین پٹھان، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ کنور ظفر علی، راؤ کاشف، انور راجپوت و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔