گال ٹیسٹ، بھارت نے سری لنکا کو 304رنز سے شکست دیدی

463
گال (جسارت نیوز)بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 304رنز سے شکست دیکر3میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی۔سری لنکا کی ٹیم 550رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 245رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونا رتنے97، ڈکویلا67،کوشال مینڈس36اورپریرا21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں رویندرا جدیجہ اور ایشون نے3،3،محمد شامی اور یادیو نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے اوننگ بلے باز شیکھر دھون کو میچ میں204رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 3 اگست سے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی دوسری 3وکٹوں کے نقصان پر 240رنز پر ڈکلیئر کر دی۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان ویرات کوہلی 103،مکنڈ81،ریہانے23اور دھون نے14رنز بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دلریوان پریرا ،کئمارا، گونا تھلیکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے550رنز کا ہدف دیا مگرسری لنکا کی ٹیم 550رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 245رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونا رتنے97، ڈک والا67،کوشال مینڈس36 اورپریرا21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں رویندرا جدیجہ اور ایشون نے3،3،محمد شامی اور یادیو نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے اوننگ بلے باز شیکھر دھون کو میچ میں204رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 3 اگست سے کھیلا جائے گا۔