اینڈی فلاور کاپی سی بی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

239
لاہور(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش کا اظہار کردیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اپنے بھائی اور انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں رول دلانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اینڈی فلاور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہیں اور وہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے میں پیش پیش ہیں اور انہیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضا مند کر رہے ہیں۔