پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ

820
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔آئی سی سی چیمپئینزٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد آئندہ ماہ انگلینڈ میں یارک شائرکاؤنٹی کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے، سرفرازاہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے لندن روانہ ہوگئے۔یارک شائرنے5میچزکے لیے سرفرازاحمد کی خدمات حاصل کی ہیں، سرفرازاحمد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپرہوں گے جبکہ یارک شائرکی نمائندگی کرنیوالے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل انضمام الحق اوریونس خان یارکشائرکی جانب سے کھیل چکے ہیں، قومی کپتان کاؤنٹی کے بعد کیریبین پریمئیرلیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیزروانہ ہوجائیں گے۔