مختلف علاقوں میں تیز اور کہیں ہلکی بارش ، موسم خوشگوار

293
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی پھلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں جن میں گلبرگ ،لبرٹی روڈ،کالج روڈ ،ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہریوں نے تفریح کا دن خوشگوار گزارا۔