بلاول زرداری کی زیر صدارت اجلاس سیاسی صورتحال پر غور

217

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، نیئر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر لطیف کھوسہ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ پارلیمان میں موجود حزبِ اختلاف کی تمام پارٹیوں سے نئے قائد ایوان کے لیے رابطہ کرکے مشاورت کریں تاکہ حزبِ اختلاف کی طرف سے قائد ایوان کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے۔