جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر نئے مرحبا لاؤنچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 

254

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیری ناٹا اپنے وسیع سفری اور فضائی سہولیات کے حوالے سے ایک معتبر جانا پہچانا نام ہے ۔ کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ پر جیری ناٹا نے مرحبا لاؤنچ کا افتتاح کردیا ۔مرحبا لاؤنچ کا افتتاح جیری ناٹا کے صدر گیری چممین نے کیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ائر پورٹ پر مسافر طیاروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہم نے اپنی فضائی سہولیات کو مزید وسعت دی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک سال کے دوران 20ہزار سے زائد کسٹمر ز کو بہترین خدمات فراہم کرسکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ فضائی مسافروں کے اپنی دلچسپ اور رنگا رنگ تفریحی اور سفری سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوں گے ۔ہمیں یقین ہے کہ ہمارے کسٹمرز ان آرام دے سفری سہولیات اور سفری مستقبل سے مطمئن دکھائی دیں گے ۔جیری ناٹا کا نیا مرحبا لاؤنچ جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی کے قریبی واقع ہے مرحبا لاؤنچ کا اسٹاف امارات کے پریمیئر کلاس کے مسافروں پر مامور ہوگا جن کی روانگی دبئی کے لیے ہوگی ۔دبئی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 5پروازیں ہیں ۔
مرحبالاؤنچ جو روزانہ 24گھنٹے کھلارہے گا اور اپنے کسٹمرز کو کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرے گا اور اس کے علاوہ اس لاؤنچ میں کاروباری مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں ۔مرحبا لاؤنچ میں خصوصی طورپر اسپیشل بچوں کے حوالے سے بھی ایک جگہ رکھی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کے لیے تفریحی مقام کی فراہمی اوربھاری سامان کی منتقلی کے لیے الیویٹر کا بھی انتظام کیا گیااس کے علاوہ ضرورت مند مسافروں کے لیے ویل چیئر کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحبا لاؤنچ اپنے کسٹمرز کے لیے فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کرے گا ، فوڈ سروسز اور بوفے ڈنر کی بھی مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی ۔مرحبا کا قیام دسمبر 1991ء عمل میں آیاتھا اس کا مقصد دبئی ائر پورٹ سے روزانہ آنے والے مسافروں کو سفری سامان کی آسان منتقلی اور دیگر فضائی سہولیات فراہم کرنا تھا۔