پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن

428

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت ختم ہوتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن ہو گئی ،کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیااور کے ایس ای100انڈیکس1ہزار پوائنٹس بڑھ کر 47100پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ایک بار پھر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں توانائی ،گیس ،اسٹیل سیمنٹ ،کیمیکل اور پیٹرولیم سیکٹر ز میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 47000پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا مگرفروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس نئی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا مگرمارکیٹ 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ایک بار پھر بحال ہو گئی ۔پیر کو کاروبار کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس میں98.42پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 45912.03پوائنٹس سے بڑھ کر 46010.45پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32438.03پوائنٹس سے بڑھ کر 32553.38پوائنٹس پر جا پہنچاتاہم16.37پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس23837.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب30کروڑ3لاکھ65ہزار168روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم95کھرب14ارب 9کروڑ55لاکھ 11ہزار292روپے سے بڑھ کر 95کھرب47ارب 39کروڑ58لاکھ 76ہزر460روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 31کروڑ91لاکھ 35ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 18ارب ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ جمعہ کو 32کروڑ77لاکھ 56ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 21ارب ریکارڈ کی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزمجموعی طوپر396کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے275کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،104میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ازگار ڈ نائن 3کروڑ 31لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ97لاکھ ،سوئی سدرن گیس1کروڑ82لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ55لاکھ اور عائشہ اسٹیل مل 1کروڑ18لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 131.50روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 83.06روپے کا اضافہ جبکہ فلپ مورس پاک کے بھاؤ میں 145.64روپے اور سفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں99.98روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔