میرے بس میں ہوتا تو کراچی اکیڈمی بہت پہلے تیار ہوجاتی‘ مدثر نذر

174
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر اکیڈمیز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ اکیڈمیز کی جتنی ضرورت پاکستان میں ہے کسی اور ملک کو نہیں، اس وقت4 ایسے کھلاڈی پول میں ہیں جو اچھے آل رانڈر بن سکتے ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اکیڈمی ابھی تک مکمل نہں ہوئی، میرے بس میں ہوتا تو کراچی اکیڈمی بہت پہلے تیار ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا کیمپ کراچی میں لگے گا، عبدالزاق کے پاس کوئی پلان ہے تو ہم سے شیئر کریں، عبدالرزاق ہمارے ساتھ کام کرے تو خوشی ہوگی۔ مدثر نذر نے کہا کہ ہر 2سال کے بعد ڈومیسٹک سسٹم میں تبدیلی ایک مذاق ہے، ڈومیسٹک کے لئے ایک لانگ ٹرم سسٹم ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا ڈومیسٹک سسٹم اس طرح تبدیل نہیں ہوا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے، ملک سے باہر ہونے کے باعث ڈرافٹ سسٹم پر اپنی رائے نہیں دے سکا۔