شہریوں نے مویشی منڈی کارخ کرنا شروع کردیا

427
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے۔ اس سال ساڑھے 3 لاکھ سے زائد جانور خرید و فروخت کی غرض سے یہاں لائے جائیں گے لیکن ہر سال کی طرح اس بار بھی جانوروں کی قیمتیں خریداروں کے لیے چیلنج بن گئی ہیں۔منڈی سپرہائی وے پرقائم کی گئی ہے اور اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے۔امسال عید قرباں کے لیے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد جانور خرید و فروخت کی غرض سے یہاں پہنچیں گے۔منڈی میں جانور آنا شروع ہوئے تو شہریوں سے بھی گھروں میں رہا نہ گیا، چھٹی کے دن جانور خریدنے پہنچ گئے، جیب تو گرم ہے لیکن قیمتیں پہنچ سے دور ہیں۔ مو یشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی 800 ایکڑ رقبے پر لگائی گئی ہے۔مجموعی طور پر 26 بلاکس میں جانوررکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔