امام ?عب? ?? منصور? آمد،نماز فجر ?? امامت

192

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرمنصورہ میں نماز فجرکی امامت کرائی ۔
پاکستان کے دورہ ٓپرآئے  امام کعبہ جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ پہنچے جہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کا استقبال کیا۔معزز مہمان نے منصورہ کی جامع مسجد میں نماز فجرکی امامت کرائی۔نماز فجر میں جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،فرید پراچہ سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی جب کہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر ادا کی۔
نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اہل ایمان بھائیوں سے ملنے آئے ہیں،پاکستان میرادوسرا گھر اور وطن ہے ،سعودی عوام پاکستانیوں سے خصوصی لگاؤ اور محبت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کو منصورہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،ہمارا دل بھی سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ،سعودی عوام مشکل کی گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے ،پاکستانی عوام ہر مشکل وقت میں سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔