پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی 100انڈیکس 500سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

215

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 109 ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم96کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔منگل کو کاروبار کے آغا زپر سرمایہ کاروں کی اسٹیل ،کیمیکل ،گیس ،سیمنٹ ، پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46100، 46200 ، 46300،46400اور46500پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق انویسٹرز مستقبل کے سودوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندیوں کی جانب جا رہی ہے اور سرمائے کا مجموعی حجم بھی بڑھ رہا ہے آئندہ دنوں میں سیاسی حالات نارمل ہونے پر مارکیٹ بلندیوں کے نئے ریکارڈ بنانے کی صلاحیت کی حامل ہو جائے گی ۔ منگل کو کاروبار کے اختتام کے ایس ای 100انڈیکس میں522.98پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 46010.45پوائنٹس سے بڑھ کر46533.43پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 321.75پوائنٹس کے اضافے سے 24159.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32553.38پوائنٹس سے بڑھ کر 32869.61 پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے ساتھ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 9ارب 83 کروڑ 2لاکھ34ہزار866روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم95 کھرب 47ارب 39کروڑ58لاکھ 76ہزر460روپے سے بڑھ کر96کھرب57ارب 22کروڑ61لاکھ 11ہزار326روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز 25کروڑ61لاکھ 43ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 17ارب ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کے روز 31 کروڑ91 لاکھ 35 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 18ارب ریکارڈ کی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روزمجموعی طورپر393کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے274کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 104میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ازگار ڈ نائن 2کروڑ18لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ63لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 1کروڑ55لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ44لاکھ اور دوست اسٹیل لمیٹڈ 1کروڑ34لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتو ں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 80.19روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں53.47روپے کا اضافہ جبکہ سفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 54 روپے اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ 36.29روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔