معین علی ہیٹ ٹرک انجام دینے والے انگلینڈ کے 13ویں بولر بن گئے

238
Parvez-Qaiser
سید پرویز قیصر
معین علی نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آخری 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی وہ انگلینڈ کے لیے ہیٹ ٹرک کرنے والے 13ویں بولر بن گئے۔ انگلینڈ کے لیے ابھی تک 14ہیٹ ٹرک ہوئی ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ انگلینڈ کے ایسے واحد بولر ہیں جنہوں نے 2ہیٹ ٹرک کی ہیں۔
آصف بریک بولنگ کرانے والے معین علی نے اپنی ہیٹ ٹرک کی شروعات 76ویں اوور کی پانچویں بال پر ڈین ایلگر کو بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کراکے کی۔ اگلی بال پر انہوں نے کاگیسکو ربادا کو بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ 17ویں اوور کی پہلی بال پر مارین مورکل کو ایل بی ڈبلیو کرکے وہ ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔معین علی جنوبی افریقا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے پانچویں بولر ہیں ۔اس سے قبل جس آخری بولر نے جنوبی افریقا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی وہ 1938کے بعد انگلینڈ کے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے آف اسپنر ہیں۔ایسا کرنے والے انگلینڈ کے معین علی سے قبل آخری آف اسپنر ٹام گوڈرڈ تھے جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں 1938میں ایسا کیا تھا۔
انگلینڈ کے لیے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بلی بیٹس تھے جنہوں نے 1882-83میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں ایسا کیا تھا۔ انکے لگ بھگ 9 سال بعد جونی برگس نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 1891-92میں ایسا کیا تھا۔ 1938-39میں ٹام گوڈرڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ہیٹ ٹرک کی تھی ۔اوول میں پہلے 99ویں ٹیسٹ میں تو کوئی ہیٹ ٹرک نہیں ہوئی مگر100ویں ٹیسٹ میں معین علی نے ایسا کردیکھایا۔انہوں نے بائیں ہاتھ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ایسا کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے بولر بھی بنے۔ معین علی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے بعد کہا کہ انہیں ایسا کرنے کے بعد بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہیٹ ٹرک انجام دینا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور مجھے خوشی ہیں کہ میں ان بولروں میں شامل ہوگیا ہوں جنہوں نے 3 بالوں پر3 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے معین علی نے 5 سنچریاں بھی کی ہیں۔ معین علی اب ان کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ سنچریاں بھی بنائی ہیں۔