بہترین پرفارمنس کا سہرا ثقلین مشتاق کے سر جاتا ہے، معین علی

418
لندن(جسارت نیوز) اوول ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے اسپنر معین علی نے بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ ایک بارپھر ثقلین کو دے دیا۔انگلینڈ کے اسپنر معین علی نے اپنی بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ ایک بارپھر ثقلین مشتاق کو دے دیا ہے جو انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔معین علی نے ازرائے مذاق کہا کہ میں نے فٹبال وارم اپ مقابلوں میں چند ہیٹ ٹرک کیں مگر کرکٹ میں کسی بھی لیول پر کبھی بھی ہیٹ ٹرک نہیں کی اس لیے میں بہت زیادہ خوش ہوں، میں ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کررہا ہوں جس سے مجھے اپنی اسپن کو بہتر بنانے میں بہت زیادہ مدد ملی۔