شاہد خاقان پورے10ماہ کے لیے وزیراعظم ہونگے، شاہ محمود قریشی

326
اسلام آباد (آن لائن) شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اگر وزیراعظم منتخب ہوتے ہیں تو ان کی وزارت عظمیٰ کی مدت 45دن نہیں بلکہ پورے 10ماہ ہوگی کیونکہ 45دن بعد اگر شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کے لیے انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ چھوڑنا ہوگی جو میرے خیال میں ان کے لیے ناممکن ہے کیونکہ پنجاب ان کے لیے سیاسی بیس کیمپ ہے اور وہ کسی صورت اپنا سیاسی بیس خالی نہیں چھوڑیں گے۔