ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہورہی یے

334

کراچی (رپورٹ : محمد انور ) مسلم لیگ کی عبوری اور نئی حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ بھی شامل ہورہی ہے ایم کیو ایم کے دو اراکین قومی اسمبلی کے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ ہونگے ۔باخبر ذرائع کے مطابق عبوری حکومت میں کراچی کو نمائندگی دینے کے حوالے سے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے دیے جانے والے ووٹ اور حمایت کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں شاہد خاقان عباسی نے ازخود ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاقان عباسی نے ماضی قریب میں کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔ خیال ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزیروں کا حلف ڈاکٹر فاروق ستار اور کشور زہرہ اٹھائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بھی حکومت کو حکومتی امور میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ اس حوالے سے جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کیا گیا اور حکومت میں شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا ۔