ڈاکٹر عاصم کا شاہد خاقان کوچودھری نثار سے دور رہنے کا مشورہ

364
ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں 462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بھلے آدمی ہیں انہیں ویلکم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو چودھری نثار سے دور رکھیں ورنہ معاملات خراب ہوجائیں گے۔ہم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کرتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ وہ اپنیباری پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے ترقیاتی کاموں میں حصہ لے رہا ہوں۔ تاریخ میں اتنا کام نہیں ہوا جو کام میں کروارہا ہوں۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیاہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بغیر وفاقی فنڈنگ کے تیزی سے کام ہورہا ہے۔ حکومت کے مزید 9ماہ میں گجر نالے پر سڑک کی تعمیر، کریم آباد پر انڈر پاس اور لیاری ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے مکمل کریں گے۔ میئر کراچی کو اختیارات دینے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کے پاس سب اختیارات ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نیب کے چیئرمین قمر الزمان کے خلاف درج مقدمے میں کراچی پولیس خاموش ہے۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب خود ملک چھوڑ کر بھاگیں گے۔ نیب نے نواز شریف سمیت دیگر اہم مقدمات کو دبا دیا۔ میرا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پارٹی کو مضبوط اور ترقیاتی کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔