نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19فٹبال ٹورنامنٹ‘ کے الیکٹرک حبیب کی ہیٹ ٹرک سے سرخرو

474
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی الیکٹر (K.E) نے اپنے فاروڈ انٹر نیشنل حبیب کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت مد مقابل انٹر نیشنل الیو ن کو باآسانی 3-1 اسکور لائن سے شکست دے کر کامیا بی حاصل کی۔ قبل ازیں نیا ناظم آ باد نئے اور خوبصورت فٹ بال گراؤنڈ پر ایونٹ کی سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف فنا نس آفیسر (CFO) نیا ناظم آبا د سید محمد طلحہ نے فنا نس کنٹرولر آفیسر نیا ناظم آبا د عمران حق نیا ناظم آبا د ، مارکیٹنگ اینڈ سیل مینجر نیا ناظم آبا د احمر علی رضوی ، ہیڈ آف اسپورٹس KE میجر محمود ریاض لغاری، کو چ K.E حسن بلوچ، آرگنا ئزینگ سیکریٹری انٹر نیشنل فٹبالر سید نا صر اسماعیل ، ممبر ٹورنامنٹ خالد یا مین، KU کے اشد جمال، کے ہمراہ فٹ بال کو کک لگا کر ایونٹ کا رسمی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک اکیڈمیز کی ٹیموں نے اپنے اپنے کلر کل یونیفارم میں قومی ترانے کے بعد قومی نغمو ں کی دھنوں پر مارچ پاسٹ بھی کیا۔ تقریب میں ایم قاسم کوچ NBP ، جو نیئر مینجرغلام شیر اسسٹنٹ کوچ NBP ، سینر ممبر ، محمد اکبرKE ، عبید، محمد شمیم ، شاہد نواب ، عامر صدیقی و دیگر بھی موجو د تھے۔ اس موقع پر مہمانوں اور فٹ بال کھیل کی معرو ف شخصیات نے گراس روٹ لیول پر ایونٹ کے انعقا د پر نیا ناظم آبا د کی انتظامیہ وخصوصاً چیئر مین آرگنائرنگ کمیٹی عارف حبیب، CEO صمد حبیب، آگنا ئز ر ئنگ سیکریٹری وا نٹر نیشنل فٹ بال سید ناصر اسما عیل، عمران حق، احمر علی رضوی اور خالد یا سین کی کوششوں کو سہرایا اور ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ آرگنا ئزنگ سیکریٹری سید ناصر اسماعیل نے ٹورنامنٹ کی تفصیلا ت اور میچوں کے شیڈول کے بارے میں بریف کیا۔
کھیلے گئے افتتاح میچ میں شائقین فٹ بال کی بڑی تعداد کی موجو دگی میں کراچی الیکٹر ک کے کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل الیو ن کو میچ کے آغا ز سے ہی دباؤ میں رکھا فارڈ آنے کی خوبصورت مو دشبنائے۔ کراچی الیکٹر ک کے میچ کے ہیرو انٹر نیشنل فٹ بال حبیب نے اپنی شاندار کھیل سے بے حد متا ثر کیا اور عمدہ ہٹ ٹرک بنا کر اپنی ٹیم کو کامیا بی سے ہمکنار کر ایا حبیب نے لگا تار 3 گول 26 ویں 29 ویں اور 55 ویں منٹ میں ا سکور کیے۔ جبکہ انٹر نیشنل الیون کا واحد گول نوید نے 58 ویں منٹ میں بنایا۔ مذکورہ میچ کو ریفری عبدالمالک ، محمد جاوید ، عبدالکریم نے سپر وائز کیا۔ جبکہ میچ کمشنر محمد آصف تھے۔