مل? ب?ر ?? 42?ن?ونمن? علاقو? م?? بلد?ات? انتخابات ??لئ? پولنگ جار?

213

ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ علاقوں میں 17سال بعد بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں 1151 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں سے 541 امیدوار پارٹی ٹکٹ پرجب کہ 610 آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ ملک بھر سے کینٹ بورڈز کے انتخابات میں مجموعی  طور پر  18لاکھ 49 ہزار 424 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
کنٹونمنٹ ایریازکےبلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ صبح8بجے شروع ہوئی جوشام5بجےتک جاری رہےگی۔
بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں 199 وارڈز پر 1151 امیدوار آمنے سامنے ہیں ، الیکشن کیلئے 20 لاکھ سے زیادہ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں ، کراچی میں سب سے زیادہ 32 وارڈز ہیں۔لاہور میں 20 وارڈز راولپنڈی ، چکلالہ ، واہ کینٹ ، سرگودھا اور حیدرآباد میں دس دس وارڈ ہیں ۔ سیالکوٹ ، پشاور ، اوکاڑہ ، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں پانچ پانچ وارڈز ہیں ۔