خوشحالی بینک پاکستان کا سب سے بڑا مائیکروفنانس ادارہ ہے،غا لب نشتر

722
کراچی( اسٹاف رپورٹر)خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اپنی مثالی اور بہترین سہولیات کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے مالیاتی اداروں میں صارفین کے تحفظ کے اصولوں پر کام کرنے والی عالمی تنظیم مائیکرو فینانزا سے اسمارٹ سر ٹیفکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔مارچ 2017ء سے ما ئیکرو فینانزانے اپنے تحقیقی اصولوں پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی پالیسی اور طرز عمل پر تحقیقی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کر کے اس سر ٹیفکیٹ کا اجرا کیا۔اسمارٹ مہم دنیا بھر میں رہنما مائیکرو فنانس اداروں کا ایک عالمی اقدام ہے ۔جس کا مقصد مائیکروفنانس کے صارفین کی بہترین حفاظت کا یقین قائم کرنا ہے۔ مائیکرو فنانس اداروں کو بہتر وسائل اور طریقہ کار کی اسمارٹ رہنمائی فراہم کرتے ہوئے صارفین سے طویل مالی مدت شراکت دارری قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ جس سے دنیا بھر میں مائیکرو فنانس ذمہ دار بینکنگ ماڈل کی شکل میں پیش ہوگی۔صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک غا لب نشترنے اس اعزاز کے حصول پر کہا “میں ا پنے ادارے کی محنت کش کو ششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر فرد کو مبارکباد دیتا ہوں اسمارٹ سر ٹیفکیٹ اس محنت کا ثمر ہے اور میں چاہتا ہوں کے اسی طرح شفاف طریقے اور محنت کے سا تھ تمام لوگوں کے ساتھ کام کیا جائے”۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک پاکستان کا سب سے بڑا مائیکروفنانس ادارہ ہے۔ جو کہ ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو 147شاخوں اور 24 سروس سینٹروں تک وسیع کر چکا ہے۔ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملک میں بینکنگ سیکٹر کے مالی شمولیت ایجنڈے کا حصہ ہے۔