شاہد خاقان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد‘فوج کے دستے نے سلامی دی

433

اسلام آباد(آن لائن)نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، شاہد خاقان عباسی یکم اگست کو قومی اسمبلی سے 221ووٹ حاصل کر کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ وہ گزشتہ روز پہلی مرتبہ آفس آئے جہاں پر ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔