رویندر جدیجا 150وکٹ لینے والے 14ویں بھارتی بولربن گئے

226
Parvez-Qaiserرویندر جدیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹ لینے والے بھارت کے14 ویں اور مجموعی طور پر101 ویں بولر بنے۔ کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انہوں نے ڈی سلوا کو بولڈ کرکے یہ سنگ میل اپنے 32 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا۔
28 سالہ رویندر جدیجہ نے 32 ویں ٹیسٹمیں ایسا کرنے کے بعدسب سے کم ٹیسٹ میچوں میں150 وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر بنے۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ آسڑیلیا کے مچل جونسن کے پاس تھا جنہوں نے 34 ویں ٹیسٹ میں ایسا کیا تھا۔
رویندر جدیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹ لینے والے بھارت کے چوتھے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں۔
بھارت کیلئے جس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں وہ بشن سنگھ بیدی ہیں۔بشن سنگھ بیدی نے 67ٹسٹ میچوں کی 118اننگز میں21364 گیندوں پر7637 رنز دیکر 28.71 اوسط کے ساتھ266 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
ونو منکڈ نے جو 44 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 70اننگز میں14686 گیندوں پر5236 رنز دیکر کی32.32 اوسط کے ساتھ162 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
روی شاستری بھارت کیلئے تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں۔ انہوں نے جو80 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 125اننگز میں15751 گیندوں پر6185 رنز دیکر کی40.96 اوسط کے ساتھ151کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
رویندر جدیجہ نے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک جو 32 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 61اننگز میں1543.4 اوورز میں 3582 رنزدیکر کی23.88 اوسط کے ساتھ150کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔