اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوری نظام میں ایک اہم شراکت دار ہے‘ میڈیا کو عوام تک معلومات کی فراہمی میں ذمے دارانہ کردار ادا کرناچاہیے۔ وزیراعظم ہفتے کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اوراپنے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو اطلاعات و نشریات کی وزارت کے کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔