شکار پور میں امن کے قیام کے لیے رینجرز آپریشن کرے، جماعت اسلامی

204

شکار پور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے فرقانیہ ہال سے مولانا حافظ نصر اللہ چنا کی قیادت میں لکھیدر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں بدامنی کا راج ہے، ہر روز شہر میں لوٹ مار اور قتل کی وارداتیں ہورہی ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں تو قبائلی جھگڑے سر اٹھانے لگتے ہیں۔ جب تک رینجرز مکمل آپریشن نہیں کرے گی امن و امان بحال نہیں ہوگا۔ انہوں نے حکام بالا سے ناصر آفتاب کو ایس ایس پی شکارپور مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعے پر مولانا عبدالرحمن، مولانا صدر الدین مہر، وسیم احمد شیخ، علی اصغر پہوڑ اور علی احمد برڑو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔