گ?و??? م?? پول?س ?ا مب?ن? ?ارچر س?ل بر آمد ، 7 افراد باز?اب

194

 

بازیاب کرائے  گئے افراد کا  تعلق کراچی سے ہے۔ مغویوں نے جعلی پولیس مقابلے میں اپنی ہلاکت کا خدشہ کیا ظاہر  کیا ہے                    گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں امام بارگاہ کالونی میں پولیس ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے، ٹارچر سیل میں کراچی سے گرفتار کئے گئے سات افراد کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

خفیہ اطلاع پر جب صحافیوں کی ٹیم ٹارچر سیل پر پہنچی تو پولیس کی جانب سے  صحافیوں کو بھی زودکوب کیا گیا اور کوریج کرنے سے منع کیا گیا ۔ صحافی ٹارچر سیل میں موجود سات افراد تک پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انہیں کراچی سے گرفتار کیا ہے اور یہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گرفتارشدگان نے جعلی پولیس مقابلے میں اپنی ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا۔