حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں‘ جنرل باجوہ۔ سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

372
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کے بقول پاکستان نے سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کا تہیہ کیا ہوا ہے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں۔سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ محمد بن عبداللہ نے تمام معاملات پر سعودی عرب کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔