جارجیا کہ دارالحکومت تبلسی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں یورپا لیگ کے فاتح سیویلا کو چیمپیئنز لیگ کے فاتح بارسیلونا نے چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔
بارسیلونا نے اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی پیڈرو کے گول کی وجہ سے یوئیفا سوپر کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ بارسیلونا نے اے سی میلان کے پانچ بار اس خطاب کو جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں چار چار گول کی برابری پر تھیں۔
بارسیلونا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے بارسیلونا کی جانب سے دو گول کرکے اسے ابتدا میں ہی ایک گول کی سبقت دلا دی تھی پھر ریفینہا اور لوئی سواریز نے اسے 1 ۔ 4 کی برتری میں تبدیل کر دیا۔اس کے بعد سیویلا کی جانب سے جوز اینٹونیو، کیون گیمیرو کی پینلٹی اور کونوپلائینکا کے گول کی بدولت یہ کھیل اضافی وقت میں چلا گیا۔
میسی نے پہلی بار ایک ہی میچ میں فری کک پر دو کییبارسیلونا کے کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے فائنل وھسل کے ساتھ زبردست جشن منائے۔بارسیلونا اگر سپینش سپر لیگ جیت لیتا ہے تو وہ اس کی رواں سال کی پانچویں ٹرافی ہوگی۔