یونین کونسل میں نوجوان امیدوار کا اضافہ،ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور

183

سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ 2013میں تیسری ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ نے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جس کے مطابق یونین کمیٹی اور یونین کونسل میں ارکان کی تعداد 10 سے بڑھا کر 11 کردی گئی،یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے لیے نوجوان امیدوار کا اضافہ کیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کراتےوقت امیدوارکی عمر25 سال سےکم ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ دہری شہریت رکھنے والے شخص کو بھی اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے یونین کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کاانتخاب شو آف ہینڈ سے کرانے کو قانون کے خلاف قرار دیا تھا۔