سرکاری ملازمین کو گھروں کی فراہمی کا جامع منصوبہ بنایاجائے‘وزیر اعظم

373
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت ہاؤسنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری ملازمین کو سستے اور معیاری گھروں کی جلد فراہمی کے لیے وزارت ہاؤسنگ کو جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کم سے کم نرخوں پر رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں میرٹ کو یقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وزیر اکرم خان درانی اور اعلیٰ حکام نے وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ بین الوزارتی کمیٹی نے اسکیم کے لیے اپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ عمل تیز کرنے اور بین الوزارتی کمیٹی کی کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ وزارت ہاؤسنگ کو جدید خطوط پر استوارکرنے اورزمین کے حصول، اس کی تیاری ڈیزائننگ اور تعمیر کے لیے جدید معیار اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔