بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2015۔16 کے جولائی کے دوران 1663.61ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جو مالی سال2014۔15 کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 1649.39 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.86فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بلحاظ ملک جولائی2015کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 474.42 ملین ڈالر، 367.51ملین ڈالر، 255.32ملین ڈالر، 232.33 ملین ڈالر، 197.86 ملین ڈالر، اور 32.5 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جولائی2014میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 454.47 ملین ڈالر، 352.89ملین ڈالر، 257.08 ملین ڈالر، 247.96 ملین ڈالر، 179.76 ملین ڈالر اور 44.32 ملین ڈالر تھیں۔
جولائی 2015 کے دوران ناروے ، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 103.67 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2014میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 112.91 ملین ڈالر تھی۔