کراچی کے کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ،4اہلکار شہید

184

کراچی کے علاقے گورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کے نیتجے میں 4اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی نعیم احمد شیخ کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس اہلکارہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے 4اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔فوری طور پر شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔