متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قو می اسمبلی نے اپنے استعفے اسپیکر کے پاس جمع کرادیے جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے فرداً فرداً استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے استعفے اسپیکر ایاز صادق کے پاس جمع کرائے جس کے بعد اسپیکر نے تصدیق کا عمل شروع کیا۔سب سے پہلے فاروق ستار سے اسپیکر نے ان کے استعفے کی تصدیق کی جس میں انہوں نے پوچھا کہ کیا استعفے پر ان کا دستخط موجود ہے؟کیا استعفے دینے سے متعلق ان پر کسی کا دباؤ تو نہیں؟فاروق ستار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ استعفے پر انہی کے دستخط ہیں اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔
اسپیکر ایاز صادق اپنے چیمبر میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔اسپیکر کی جانب سے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔
اس سے قبل ہنما فاروق ستار کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا ہے کہ کراچی میں امن دیر پا قائم ہو، ہم سمجھتے تھے کہ کراچی آپریشن غیرجانبدار اور شفاف ہوگا، رینجرز کا کراچی میں رویہ جانب دارانہ ہے، کراچی میں تحریک انصاف کی مدد کی جارہی ہے، ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجآئے نمک پوشی کی جا رہی ہے۔