چ?ن م?? ?ائ?نو سار ?? ان?? در?افت

314

بیجنگ: چین میں ڈائنو سار کے انڈوں کی دریافت ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق چینی شہر ہی یوان جسے عام طور پر ڈائنو سار کا آبائی گھر کہا جاتا ہے ۔  وہاں  ایک سڑک کی مرمت کے دوران 43 انڈے ملے ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اس شہر کے اندر(کھدائی کے دوران) سے ڈائنو سار کے انڈے دریافت ہوئے ہیں۔

یہیوان شہر کا میوزیم اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ دنیا کا وہ واحد میوزیم ہے جس میں ڈائنو سار کے انڈوں کی سب سے زیادہ تعداد محفوط ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق میوزیم میں تقریبا 10008کے لگ بھگ موجود ہیں۔

سال 2004 میں میوزیم کو گینز آف دی ورلڈ ریکارڈ کتاب میں اسی بناء پر شامل کیا گیا تھا۔