وزیراعلیٰ سندھ نے زمان ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے ۔
کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لیتے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے ۔ اس موقعے پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے 20 ، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ۔