شیکھر دھاون 6 سال بعد ملک سے باہر ٹیسٹ سیریز میں 2 سنچریاں بنانے والے بھارتی اوپنر بن گئے

198
پالے کیلے:بھارتی اوپنر جوڑی 188رنز کی پارٹنر شپ مکمل کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملارہے ہیں

کینڈی (جسارت نیوز) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھاون نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی سیریز کے دوران دوسری جبکہ مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی دھون 6 سال بعد ملک سے باہر ٹیسٹ سیریز کے دوران2 سنچریاں بنانے والے بھارتی اوپنر بن گئے، اس سے قبل 2011ء میں راہول ڈریوڈ نے بطور اوپننگ بیٹسمین انگلینڈ کی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں2 سنچریاں بنائیں تھیں، اس کے علاوہ یہ پہلا موقع ہے کہ دھون نے ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران 2 ٹیسٹ سنچریاں بنائی ہوں۔ دھاون نے اب تک 26 میچز کی 43 اننگز میں 1822 رنز بنا رکھے ہیں۔