حق پرستوں نے استعفے دے کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا،الطاف حسین

226

الطاف حسین کا ایم کیوایم کے ارکان سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی کو خراج تحسین ۔ کہتے ہیں حق پرست عوامی نمائندوں نے استعفے جمع کرا کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے ۔

لندن سے جاری ہونے والے بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق پرست عوامی نمایندوں نےاستعفے جمع کرا کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے ایم کیو ایم ایک تحریک ہے جو اچھے مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ایم کیوایم کے قائد کا کہنا ہے حقوق کی جنگیں بزدلی سے نہیں جرات کیساتھ لڑ کر ہی جیتی جا سکتی ہیں، ایم کیوایم آنے والے نسلوں کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔