وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کے استعفوں پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ۔
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے استعفوں پر وزیراعظم نوازشریف نے کل اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے استعفوں پر آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت قانون سے مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون حکومت کو ایم کیو ایم کے استعفوں پر انکوائری کرانے کا مشورہ دے سکتی ہے ۔
ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے ایم کیوایم ارکان نے استعفے ہجوم کی صورت میں دیئے جبکہ استعفے ارکان اسمبلی کو انفرادی طور پر دینے ہوتے ہیں ۔