وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ وزیرخزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے ایم کیوایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیوایم کے تحفظات دور کیئے جائیں گے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم اپنے استعفوں پر نظرثانی کرے اور ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم پارلیمان میں اپنا کردارادا کرے ۔ اسحاق ڈار نے فاروق ستار کو بتایا کہ استعفوں کی منظوری کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔