پاکستان صرف ریاست نہیں،نظریے کانام ہے،منعم ظفر

287
جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان گلشن معمار زون کے تحت جشن آزادی کا کیک کاٹ رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ جس کے لیے ہمارے بزرگوں لاتعداد قربانیاں دی ہیں پاکستان ہماری شناخت ہے اسے مستحکم اور عالیشان بنانے کے لیے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنی ہے کرپشن سے پاک اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہی میں عوام کی فلاح اور ملک کی بقا ء و ترقی کا ضامن ہے‘‘۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن معمار زون کے زیر اہتمام جشن آزادی کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ا میرجماعت اسلامی گلشن معمار زون رضوان شاہ نے100 پونڈ وزنی آزادی کیک کاٹا۔اس موقع پر اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے میٹرک میں امتیازی نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈزبھی پیش کی گئیں ملی نغمے بھی شرکا کے جوش وجذبوں کوجلا بخشتے رہے اس موقع آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیاگیا۔