بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی بہرصورت مدد کرینگے‘ جنرل باجوہ

296
مظفر آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر نعرووں کا جواب دے رہے ہیں

راولپنڈی(اے پی پی؍آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابقبری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا،جہاں ان کو بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی غیر معمولی خلاف ورزیوں میں اضافے اور پاکستانی فوج کے مؤثر جواب کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ اقدار ہمیں بھارتی فوج کی طرح کنٹرول لائن کے قریب سویلین آبادی کو نشانہ بنانے سے روکتی ہیں۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ملکی دفاع سے بہتر آزادی منانے کا کوئی راستہ نہیں، ملکی دفاع یقینی بنانے اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی ہر صورت مدد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا ظلم و ستم مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کی قربانیوں اور جذبے کو ختم نہیں کر سکتا، جبرو استبداد کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد میں ہم ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔