کراچی، اورنگی ٹاؤن سے مقابلے کے بعد3ملزمان گرفتار

216

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور بہار کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

رات گئے پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور بہار کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ بھی کی تاہم جوابی کاروائی میں تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔